Feb ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • عزالدین القسام بریگيڈ نے اسرائیل کو دندان شکن جواب دے دیا

فلسطین کی تحریک حماس کے عزالدین القسام بریگيڈ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دو فوجی اڈوں پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی میں عام شہریوں کی نسل کشی اور جنوبی لبنان کے مضافات میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں استقامت کے مجاہدین اور کمانڈروں کی ٹارگیٹ کلنگ کے جواب میں القسام بریگیڈ کے جوانوں نے جنوبی لبنان سے صیہونی حکومت کے گیپور فوجی اڈے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں بیت ھلل فوجی اڈے کو چالیس گراڈ میزائلوں سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ زخمی صیہونی فوجیوں کو لبنان کی سرحدوں سے ملحق شمالی مقبوضہ فلسطین سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عزالدین القسام بریگيڈ نے جنوبی غزہ پٹی میں بھی صیہونی فوجیوں اور ان کی ایک بکتربند گاڑی کو حملے کا نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے ۔

عزالدین القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس بریگیڈ کے مجاہدین نے مشرقی شہر خان یونس میں صیہونی حکومت کے پیادہ فوجیوں پر حملہ کیا ہے ۔

ٹیگس