صیہونی اہداف پر عراق کی اسلامی مزاحمت کے ڈرون حملے (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i431313-صیہونی_اہداف_پر_عراق_کی_اسلامی_مزاحمت_کے_ڈرون_حملے_(ویڈیو)
عراق کی اسلامی مزاحمت نے شام کے مقبوضہ علاقے جولان میں صیہونی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے-
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Mar ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۵:۵۹ Asia/Tehran

عراق کی اسلامی مزاحمت نے شام کے مقبوضہ علاقے جولان میں صیہونی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے ردعمل ميں، مقبوضہ جولان میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ عراق کی اسلامی مزاحمت نے اسی طرح ہفتے کی صبح، مقبوضہ فلسطین میں واقع حیفا میں آئل ریفائنری کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ ابھی اس ڈرون حملے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہيں۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی حمایت اور غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکہ کی جانب سے ہمہ جانبہ حمایت کے خلاف ردعمل میں عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں اور اسی طرح مقبوضہ علاقوں پر متعدد بار ڈرون اور میزائل حملہ کیا ہے۔