Mar ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے میں  41 فلسطینی شہید

غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں

سحرنیوز/ عالم اسلام: غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اکتالیس فلسیطنی شہید ہوگئے- ان میں سے تیئیس افراد غزہ میں امداد کی تقسیم کی ذمہ دار کمیٹیوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق  صہیونی فوج نے غزہ شہر کے الکویت اسکوائر میں انسانی امداد کی تقسیم کی ذمہ دار قبائیلی کمیٹیوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران کم از کم تیئیس افراد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب موصولہ رپورٹ کے مطابق پندرہ فلسطنی النصیرات پر بمباری میں شہید ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں پندرہ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں- 

فلسطین کی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جنگ کو ایک سو پینسٹھ دن گذرنے کے باوجود ابھی بھی اس علا‍قے پر اسرائیل کے جارحانہ حملے جاری ہیں اور ان حملوں میں آغاز جنگ سے اب تک اکتیس ہزار آٹھ سو انیس فلسطینی شہید ہوچکے ہيں - غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ  اس مدت میں چوہتر ہزار کے قریب فلسطینی، اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں زخمی ہوئے ہیں

 

ٹیگس