امریکی کانگریس کے رکن کی شیطانی تجویز+ ویڈیو
Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندے ٹم والبرگ نے ایک اجلاس میں تجویز پیش کی کہ جس طرح امریکہ نے جاپان کے ناگاساکی اور ہیروشیما کے لوگوں پر ایٹم بم گرایا تھا، اسی طرح کا ایٹم بم غزہ پٹی پر بھی گرایا جائے تاکہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک ایرانی خاتون صحافی الہام عابدینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ٹم والبرگ کی تقریر کا ویڈیو شیئر کیا اور لکھا:
اصل بات اور نیت یہ ہے کہ ٹم والبرگ کے انداز میں اور کسی بھی طریقے سے فلسطینیوں کا مکمل صفایا کر دیا جائے۔اس ویڈیو میں امریکی کانگریس کے رکن ٹم والبرگ کہتے ہیں کہ غزہ جنگ کا حل وہی ہے جو ہیروشیما اور ناگاساکی میں ہوا تھا، جی ہاں! نیوکلیئر بم، تیز اور موثر!