انعامی مقابلہ، بہار انقلاب ۲۰۲۱ (۳)
۲ days ago
انقلاب اسلامی کی کامیابی کو 42 برس ہونے کو ہیں اور یہ خمینی بت شکن کا لگایا ہوا شجرۂ طیبہ اب اپنی پانچویں دہائی میں پہونچ گیا ہے۔ بہار انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کی آمد آمد ہے۔ اسی مناسبت سے سحر اردو ٹی وی نے ’’بہار انقلاب ۲۰۲۱‘‘ عنوان سے ایک انعامی مقابلے کا آغاز کیا ہے۔ تفصیلات سے آگاہ ہونے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
گذشتہ ایک سال سے دنیا کو ایک ایسی وبائی بیماری کا سامنا ہے جسکی نظیر شاید تاریخ میں نہ نظر آئے۔ کورونا وائرس یا کووڈ ۱۹ نامی یہ مہلک اور منحوس وبا اس وقت دنیا کے اکثر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ اس بیماری کو ایک عالمی وبا قرار دے دیا گیا ہے جس کے پیش نظر اسکی روک تھام کے لئے بھی عالمی اتحاد، تعاون اور ہمدلی و ہمدردی کی ضرورت ہے۔