غرب اردن میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i432160-غرب_اردن_میں_فلسطینیوں_اور_صیہونی_فوجیوں_کے_درمیان_شدید_لڑائی
غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے شمال میں واقع جنین کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جہاں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئي ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے شمال میں واقع جنین کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جہاں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئي ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقامی ذرائع نے جنین کے جنوب میں واقع قباطیہ میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہونے کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کے راستے میں کئي بم دھماکے کئے۔ دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت نے اس علاقے میں اپنی امدادی فوج بھی روانہ کردی ہے۔غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجی، روزانہ ہی غرب اردن کے علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں جہاں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی ہیں اور غاصب فوجی فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کر لیتے ہیں۔