Apr ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی اہم اطلاعات ہیک

صیہونی حکومت کے میڈیا نے آج منگل کو صیہونی حکومت کی اہم اطلاعات ہیک کرنے کی خبر دی ہے

سحر نیوز/ دنیا : ہیکروں نے اسرائیل میں اہم اور حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی ہے اور ان معلومات کو نشر کرنے کے لئے ایک ویب سائٹ بنائی ہے- اس بارے میں مزید معلومات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، صیہونی حکومت کی تنصیبات پر سائبر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے- کچھ دن پہلے بھی ہیکروں نے صیہونی نیوز ویب سائٹ واللا کو ہیک کرلیا تھا - صیہونی حکومت کے بنیادی تنصیبات پر پچھلے چند مہینوں کے دوران مسلسل سائبر حملے دیکھنے میں آئے ہیں ۔ اس عرصے کے دوران صیہونی حکومت کے فوجی، سیکورٹی اور شہری سائٹوں سے لے کر اس حکومت کی میزبانی کرنے والی بڑی کمپنیوں تک کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹیگس