Apr ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • حماس کی قید میں تیس اسرائیلی جرنیل اور اعلی افسران ہیں: حماس کے سینئر رہنما

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ صرف حماس کی قید میں تیس اسرائیلی جرنیل اور اعلی افسران ہیں-

سحرنیوز/ عالم اسلام: حماس کے اس سینئر عہدیدار کے مطابق کہ جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، العربی الجدید کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد کا اعلان نہیں کر سکتے، لیکن ان کی تعداد اسرائیلی میڈیا میں اعلان کردہ اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف تحریک حماس کے پاس تقریباً تیس اسرائیلی جرنیل اور اعلی افسران ہیں جنہیں سات اکتوبر کو فوجی ہیڈکوارٹر اور کچھ حساس سیکورٹی ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کیا گیا تھا۔

حماس کے اس سینئر رکن نے مزید کہا کہ ان قیدیوں کو سخت حفاظت میں اور قابض افواج کی پہنچ سے دور رکھا گیا ہے اور ان تک رسائی کسی بھی صورت میں ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیامین نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے وزراء صہیونیوں کے ردعمل اور فوجیوں کے غصے کی آگ بھڑک اٹھنے کے خوف سے اپنے قیدیوں کی معلومات کا اعلان نہیں کرتے۔

حماس کے اس سینئر عہدیدار نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ سنجیدہ مذاکرات ہیں جو مکمل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو پر منتج ہوں گے- حماس کے اس رکن نے کہا کہ اس وقت مزاحمت اچھی حالت میں ہے اور وہ میدان میں باقاعدگی سے کام کر رہی ہے۔

 

ٹیگس