Apr ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • غزء پر جارح صیہونی فوج کے حملے جاری، پانچ شہید، تیس زخمی

مرکزی غزہ کے ایک علاقے پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں پانچ افراد شہید اور تیس زخمی ہوئے ہيں-

سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا نے الجزیرہ ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مرکزی غزہ کے عربستانی محلے ميں ایک رہائشی مکان پر غاصب صیہونی فوج نے بمباری کی - اس بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں دو بچے بھی ہیں-ایک اور رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے رفح کے یبنا کیمپ میں برہوم فیملی کے گھر پر بھی بمباری کی ہے-

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے فلسطینی شہداء کی تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات اکتوبر دوہزارتیئس سے جاری صیہونی جارحیت میں اب تک چونتیس ہزار تین سو چھپن فلسطینی شہید ہوچکے ہيں-فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اکیاون فلسطینی شہریوں کو شہید اور پچھتر دیگر کو زخمی کیا ہے ۔

ٹیگس