غزہ پر صیہونی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ، مزید 37 فلسطینی شہید
جنوبی اور مرکزی غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائي حملوں میں مزید سینتیس فلسطینی شہید ہوگئے ہيں-
سحرنیوز/ عالم اسلام : فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر رفح کے النصر محلے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہيں- الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ ستائيس فلسطینی جن میں دس بچے ہيں سنیچر کی صبح سے ہونے والی بمباری میں شہید ہو ئے ہیں-
فلسطین کے استقامتی گروہوں نے سات اکتوبر کو صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر طوفان الاقصی کارروائی انجام دی تھی جس کے بعد پینتالیس روز کی جنگ کے بعد چوبیس نومبر کو چار دن کے لئے عارضي جنگ بندی ہوئي تھی اور حماس اور اسرائیل کےدرمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا- جنگ میں یہ وقفہ سات دن تک جاری رہا اور پہلی دسمبر سے اسرائیل نے غزہ پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا- غاصب صیہونی حکومت نے اپنی ناکامیوں کا بدلہ لینے اور استقامت کی کارروائياں روکنے کے لئے غزہ پٹی کی گذرگاہوں کو بند کردیا ہے اور اس پورے علاقے پر وحشیانہ بمباری کر رہی ہے-