رفح پر صیہونی فوج کے حملوں میں پانچ افراد شہید
جنوبی غزہ میں واقع شہر رفح پر صیہونی فوج کے پے در پے حملوں میں اب تک ایک بچے سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق جارح صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں کو کویت اسپتال منتقل کردیا گيا ہے کہ جن کا تعلق ابوعمرہ خانوادہ سے تھا-اسی طرح یہ بھی خبر ہے کہ صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے شمالی غزہ کے بیت حانون ٹاؤن پر بھی بمباری کی ہے-
دوسری طرف شہر رفح کے ہی التنور محلے میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے ہوائی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے- مغربی رفح کے تل السلطان محلے پر بھی کچھ دیر پہلے صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے بمباری کی ہے-
اسی طرح موصولہ رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت نے رفح پاس، کرم ابوسالم پاس ، اور مشرقی رفح کے علاقوں السلام ، الجنینہ اور التنور علاقوں پر بھی سنگین حملے کئے ہیں- مصری ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح کو ایک رپورٹ میں، رفح پاس کے قریب جارح اسرائیلی فوج اور مجاہدین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبر دی ہے-