May ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • غزہ میں نسل کشی جاری، درجنوں فلسطینی شہید و زخمی

غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شہیدوں کی تعداد پینتیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں میں قتل عام کے کم از کم آٹھ جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں کم از کم ترسٹھ فلسطینی شہید اور ایک سو چار زخمی ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب غزہ میں شہیدوں کی تعداد پینتیس ہزار چونتیس تک جا پہنچی ہے جبکہ اٹھہتر ہزار سات سو پچپن زخمی ہو چکے ہیں۔

اسکے علاوہ ہزاروں فلسطینی ایسے بھی ہیں جن کا اب تک کوئی اتہ پتہ نہیں ہیں۔فسلطینی وزارت نے اس بات پر بار دیگر زور دیا ہے کہ شہید و زخمی ہونے والوں کے درمیان بہتر فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ اسکے علاوہ صیہونی دہشتگرد اب تک میڈیکل اسٹاف کے چار سو ترانوے افراد کو بھی شہید کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے گزشتہ دنوں مزید تین سو دس افراد کو اغوا بھی کیا ہے۔

ٹیگس