صیہونی فوجیوں کے خلاف حزب اللہ اورالاقصی بریگیڈ کی زبردست کارروائیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i433933-صیہونی_فوجیوں_کے_خلاف_حزب_اللہ_اورالاقصی_بریگیڈ_کی_زبردست_کارروائیاں
لبنان اور فلسطین کی تحریک استقامت کے مجاہدین نے اپنی علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں غزہ اورمقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے خلاف حزب اللہ اورالاقصی بریگیڈ کی زبردست کارروائیاں

لبنان اور فلسطین کی تحریک استقامت کے مجاہدین نے اپنی علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں غزہ اورمقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک فتح کے فوجی بازو الاقصی بریگیڈ نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں واقع رفح کے مغرب میں واقع ایک علاقے میں اپنے جوابی حملے میں صیہونی فوجیوں اور ان کے ہتھیاروں کو نشانہ بنایا اور بھاری نقصان پہنچایا۔

حزب اللہ لبنان نے بھی آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں اور تحریک استقامت کی حمایت میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوج کے البغدادی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر لگے جس میں صیہونی فوج کو خاصا نقصان پہنچا۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک اور بیان میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوج کے یفتاح اڈے پر ڈرون حملہ کرنے کا اعلان کیا۔