شام میں پارلیمانی انتخابات
Jul ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
شامی ذرائع نے اس ملک میں پارلیمانی انتخابات کی پولنگ ہونے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے پارلیمانی انتخابات کی اعلی قانونی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شام میں پارلیمانی انتخابات کے لئے تمام مراکز پر پولنگ شروع ہوئی۔
شام کے انتخابات کی اعلی قانونی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شام میں پارلیمانی انتخابات کے ایک ہزار پانچ سو سولہ نامزد امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ قلمبند کرنے کے لئے آٹھ ہزار ایک سو اکیاون پولنگ مراکز قائم کئے گئے۔ شام کے پارلیمانی انتخابات کی اعلی قانونی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے رہائشی علاقوں میں بھی پولنگ قائم کئے گئے۔