شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ پہنچا دیا گیا + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i435802-شہید_اسماعیل_ہنیہ_کا_جسد_خاکی_دوحہ_پہنچا_دیا_گیا_ویڈیو
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچا دیا گیا۔ 
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۵:۵۱ Asia/Tehran

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچا دیا گیا۔ 

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی ہوائی جہاز کے ذریعے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچادیا گیا۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

آج جمعہ کے روز دوحہ کی سب سے بڑی، امام محمد بن عبدالوہاب نامی مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گي جس کے بعد انہیں دوحہ میں ہی سپرد خاک کردیا جائے گا۔