Aug ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • میانمار کی فوج کے ڈرون حملوں میں درجنوں روہنگیائی مسلمان جاں بحق

میانمار میں ایک بار پھر مسلم اقلیت کے قتل عام کا سلسلہ شروع ہو گیا اور فوج کے تازہ ڈرون حملے میں درجنوں روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق فوج کے ڈرون طیارے نے میانمار کی روہنگیا اقلیت کے لوگوں پر حملہ کیا جو ملک سے نکل کر بنگلہ دیش کی طرف جا رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے جن میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی ایک کشتی، گزشتہ پیر کو دریائے ناف کو عبور کرتے ہوئے غرق ہوگئی۔دریائے ناف شمال مغربی میانمار اور جنوب مشرقی بنگلہ دیش کو آپس میں جوڑتی ہے۔
میانمار میں 2017 کے فوجی کریک ڈاؤن کے بعد، تقریباً 10 لاکھ روہنگیا پناہ گزین اپنی جان بچا کر بنگلہ دیش بھاگ گئے اور انہیں کیمپوں میں دوبارہ آباد کیا گیا ہے۔

ٹیگس