Aug ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • عراق: اربعین مارچ کے دوران صیہونی حکومت کا پرچم نذر آتش

کربلائے معلی میں زائرین امام حسین نے صیہونی حکومت کا پرچم نذرآتش کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ عراق کے سیکورٹی چیف ابوعلی العسکری کا پیغام جاری ہونے کے بعد ندائے الاقصی موکب کے سامنے زائرین امام حسین علیہ السلام نے غاصب صیہونی حکومت کا پرچم نذر آتش کیا۔

حزب اللہ عراق کے سیکورٹی چیف ابوعلی العسکری نے اپنے پیغام میں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ جرائم کا ذکر کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سرزمین فلسطین پر قابض صیہونیوں کے گھناؤنے اور دہشت گرد گینگ کو امریکا اور برطانیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور انہیں کی مدد سے وہ غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔

ٹیگس