مقبوضہ فلسطین پر عراق کی مزاحمتی تحریک کا ڈرون حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i437728-مقبوضہ_فلسطین_پر_عراق_کی_مزاحمتی_تحریک_کا_ڈرون_حملہ
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مقبوضہ فلسطین پر اپنے نئے ڈرون حملے کی خبردی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۵:۵۰ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین پر عراق کی مزاحمتی تحریک کا ڈرون حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مقبوضہ فلسطین پر اپنے نئے ڈرون حملے کی خبردی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے پیر کو آپریشن طوفان الاقصی کی پہلی سالگرہ پر ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے خلاف مقابلہ جاری رکھتے ہوئے، فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت نیز عورتوں، بچوں اور سن رسیدہ افراد پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی مرکز پر حملہ کیا گیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے خلاف ہمارے حملے جاری رہیں گے۔