صیہونی فوجی اڈوں پر حزب اللہ لبنان کے حملے + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i437851-صیہونی_فوجی_اڈوں_پر_حزب_اللہ_لبنان_کے_حملے_ویڈیو
حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیتوں کے جواب میں اسرائیل کے چار فوجی اڈوں کو تباہ کردیا ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۵:۳۳ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیتوں کے جواب میں اسرائیل کے چار فوجی اڈوں کو تباہ کردیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے صیہونیوں کے الجراح، زرعیت، سوما اور حوما فوجی اڈوں پر حملہ کرکے ان فوجی مراکز کو تباہ کردیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ساحلی شہر حیفا پر حزب اللہ نے میزائل حملہ کردیا ہے۔ میزائل حملوں کے بعد شہر میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
دریں اثناء المیادین نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے کریات شمونہ اور مارگلیوت پر بھی میزائل حملے کئے گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے بیس میزائل فائر کیے ہیں۔