حزب اللہ کا انتہا پسند صیہونی آبادی کے 4 علاقوں پر میزائلی حملے ، صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں انتہا پسند صیہونی آبادی کے چار علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ان علاقوں پر حملوں اور ان علاقوں کو خالی کئے جانے کے سلسلے میں پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل حزب اللہ لبنان نے انتہا پسند صیہونی آبادی کے پچیس علاقوں کے لوگوں سے ان علاقوں کو خالی کرنے کا انتباہ دیا تھا۔
لبنان کی تحریک استقامت نے کل بدھ کو بھی مقبوضہ شمالی فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجی مراکز پر میزائل حملے کئے تھے جس سے ان علاقوں میں آباد غاصب صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی تھی اور ان پر خوف و ہراس طاری ہو گیا تھا۔ حزب اللہ لبنان نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے جب تک غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ بند نہیں ہو گا صیہونی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔