اردن کے عوام کے نام سپاہ کا پیغام
سپاہ پاسداران نے اردن کے عوام کے نام ایک اعلامیہ جاری کیا ہے
سحرنیوز/ایران:سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نے اردن کے عوام کے نام اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سپاہیان اسلام نے آپریشن نصر 2 کی تیسری لہر میں جو یا لثارات الحسین کے مقدس رمزیہ کلمات سے شروع کی گئی،آپ کے ملک میں بچوں کی قاتل امریکی فوج کے زیر قبضہ ایئربیس کی اہم تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا اورجرائم پیشہ امریکی فوجیوں کو ان کے کئے کی سزا دی۔
سپاہ پاسداران کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "مستکبر امریکی حکومت نے اپنی جارحیتوں کے پہلے دن اسی اڈے سے حملہ کرکے، میناب میں 168 معصوم اسکولی بچوں اور ان کے ٹیچروں کا قتل عام کیا تھا۔"
اردنی عوام کے نام سپاہ پاسداران نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ " آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمیں آپ کے ملک سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور ہم آپ کو نجیب سمجھتے ہیں اور آپ سے محبت کرتے ہیں، آپ فلسطینی عوام کی مظلومیت اور رنج و الم کو دیگر اقوام سے بہتر سمجھتے ہیں اور صیہونی حکومت کے جرائم سے اچھی طرح واقف ہیں جس نے غزہ میں امریکا کی براہ راست مدد اور مداخلت سے 20 ہزار بچوں سمیت 70 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے۔علاقے سے امریکی غاصبوں کے فوجی اڈروں کے خاتمہ کا آپ کا مطالبہ، فلسطینی عوام کی نجات اور علاقے میں سلامتی کی بحالی میں بہت بڑی مدد ہے۔ اردن کی سربلندی ہماری آرزو ہے۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel