Nov ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • حماس نے دنیا بھر سے مظلوم فلسطینوں کے حق میں مظاہرے کی اپیل کی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دنیا کے سارے ملکوں کے دارالحکومتوں میں مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ جرائم کے خلاف وسیع پیمانے پر اور جوش انداز میں احتجاجی مظاہرے اور اس وحشی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی جاری نسل کشی بند کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی عوام سے عالمی یوم یکجہتی کی مناسبت سے دنیا بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے ملکوں کے دارالحکومتوں میں جمعے، ہفتے اور اتوار کو غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم بند کرانے کے لئے سڑکوں نکلیں ۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دنیا کے تمام ملکوں کے دارالحکومتوں اور مختلف دیگر شہروں میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے عوامی تحریکیں تیز کئے جانے کے خواہاں ہیں ۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام سے عالمی یوم یکجہتی کا دن ایسی حالت ميں آیا ہے کہ غزہ میں چار سو انیس دن سے عام شہریوں پر وحشیانہ حملے نیز کی نسل کشی جاری ہے،۔

تحریک حماس نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انتیس نومبر کو فلسطینی عوام سے عالمی یوم یکجہتی قرار دیا ہے اور ہر سال اس دن فلسطینیوں سے عالمی سطح پر یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے، کہا ہے کہ یہ دن اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت سبھی عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کا صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری قتل عام بند اور جارحیت روکوانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں ۔

حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ انتیس و تیس نومبر اور یکم دسمبر کو فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت بند کرانے کے لئے اور دنیا کے تمام آزادع عرب اور اسلامی ملکوں میں سبھی جماعتوں، گروہوں، تنظیموں،، لیبر یونینوں، طلبا اور عوام کی جانب سے وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے جائيں۔قابل ذکر ہے کہ انتیس نومبر فلسطینیوں سے عالمی یوم یکجہتی کے دن ہے۔

اس دن کا اعلان اقوام متحدہ کی جانب سے انیس سو ستتر میں کیا گیا ہے

ٹیگس