Dec ۰۵, ۲۰۲۴ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • حماہ کے محاذ پر جنگی صورتحال کے بارے میں شامی فوج کا تازہ بیان، شہریوں کا تحفظ ہماری ترجیح

شام کی فوج نے اپنے تازہ ترین بیان میں حماہ شہر اور اس کے اطراف میں جنگ کے محاذ پر فوج اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان تصادم کی صورت حال بیان کی ہے۔

 سحرنیوز/عالم اسلام:شامی فوج اور مسلح افواج کی جنرل کمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی افواج نے چند روز قبل دہشت گرد گروہوں کے ساتھ مختلف محاذوں پر نبرد آزما ہو کر حماہ شہر پر ان کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے: گزشتہ چند گھنٹوں میں جھڑپوں میں شدت  اور متعدد شامی فوجیوں کی شہادت کے ساتھ، یہ گروہ اپنی زیادہ جانی نقصان کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں دراندازی کرنے اور داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا: شامی فوج  کی یونٹوں نے حماہ کے شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور انہیں شہری جنگ سے بچانے کے لئے شہر سے باہر پوزیشنیں سنبھال لی اور فوج، ان علاقوں کو واپس لینے کے اپنے قومی فریضہ پر عمل کر رہی ہے جن پر دہشت گردوں کا قبضہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس