شام میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ
Dec ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
شام میں بشار اسد حکومت کے خاتمے کے بعد محمد الجولانی کے عناصر کی حمایت سے دیرالزور کے اطراف میں داعش دہشتگرد گروہ نے ایک بار پھر عام شہریوں کا قتل عام اور انہیں اغوا کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ بشار اسد حکومت کی برطرفی کے بعد دیرالزور کے مختلف علاقوں میں داعش کے دہشتگردانہ اقدامات تیز ہوگئے ہيں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے دیرالزور کے دو دیہاتوں پر حملہ کر کے تین شامی شہریوں کو قتل اور چار کو زخمی کردیا۔
اس رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد، تحریرالشام کی جانب سے کسی طرح کا ردعمل سامنے نہ آنے کے باعث شامی شہریوں کو اغوا کر رہے ہيں اور پھر ان کے گھر والوں سے بھاری رقم وصول کرتے ہيں یا قتل کردیتے ہيں۔