Jan ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 200 فلسطینی قیدیوں کا شاندار استقبال، فضا حماس کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہےکہ صیہونی جیلوں سے دوسو قیدی رہا کئے گئے ہیں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے 114 قیدیوں کو لے کر تین بسیں رام اللہ پہنچ گئی ہیں۔ اس دوران عوام نے بھرپور استقبال کیا۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی جیلوں سے دوسو قیدی رہا کئے گئے ہیں تاہم معاہدے کے مطابق 70 افراد کو مصر لے جایا جا رہا ہے۔ جو اس وقت رفح کراسنگ پہنچ گئے ہیں۔

صہیونی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ معاہدے کے تحت 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جن میں سے 70 جلاوطن ہیں جو ایک ہفتے تک مصر میں رہیں گے جہاں سے وہ دوسرے علاقوں میں منتقل ہوں گے۔

رہا ہونے والے 200 فلسطینی قیدیوں کا  رام اللہ میں شاندار استقبال کیا گیا اور رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں اور ان کے استقبال کیلئے آنے والے لوگوں نے زبردست نعرے لگائے  جس سے فضا حماس اور القسام بریگیڈ کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔

واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج صبح غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت چار اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کی تحویل میں دیا تھا ۔

یاد رہے کہ  19 جنوری کو حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت  پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد غاصب صیہونی حکومت کی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

ٹیگس