شام میں صیہونی فوج کی دراندازی، جنگی سازوسامان صوبے قنیطرہ میں منتقل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i442332-شام_میں_صیہونی_فوج_کی_دراندازی_جنگی_سازوسامان_صوبے_قنیطرہ_میں_منتقل
شامی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگي سازوسامان شام منتقل کئے جانے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Mar ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • شام میں صیہونی فوج کی دراندازی، جنگی سازوسامان صوبے قنیطرہ میں منتقل

شامی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگي سازوسامان شام منتقل کئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شامی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ چار صیہونی ٹینک اور فوجیوں کی حامل پانچ گاڑیان آج صبح صوبے قنیطرہ پہنچی ہیں۔ صوبے قنیطرہ کے بعض علاقوں پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبصے کے بعد ان علاقوں سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں ابھی اس سلسلے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
شامی ذرائع نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ جنوب مغربی شام کے صوبے قنیطرہ کے کئی نئے علاقوں میں صیہونی فوجی داخل ہو گئے ہیں۔