May ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • عراق اورشام کی سرحد پر داعش کی سرگرمیاں، شام میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

الاخبار نے شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے دوبارہ سر اٹھانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شام میں حکمرانی کرنے والے عناصرکی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں ناکامی کے پیش نظر اس ملک میں دہشتگرد گروہ داعش کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی ناگفتہ بہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکہ کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے زیر کنٹرول شمال مشرقی شام کے علاقوں میں اس سال کے آغاز سے داعش کی تشویشناک نقل و حرکت دیکھی گئی ہے، جس سے بخوبی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز اور ملک پر حکمرانی کرنے والے دہشت گردوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات اور تناؤ کی روشنی میں داعش کی شام میں واپس آنے کے لیے حالات سازگار ہو گئے ہیں۔

شام کی انسانی حقوق کمیشن نے اعلان کیا  ہےکہ جنوری 2025 کے آغاز سے اب تک داعش کے دہشتگردوں نے سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے زیر کنٹرول علاقوں میں 71 دہشت گرد کارروائیاں کیں جن میں مسلح حملے، بم دھماکے اور قتل و غارت شامل ہیں۔ یہ حملے دیر الزور میں 59 مقامات، الحسکہ کے 9 مقامات اور رقہ میں 3 مقامات پر کئے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ داعش کی سرگرمیاں مشرقی شام خاص طور سے عراق کے ساتھ مشترکہ سرحدوں سے ملنے والے علاقوں میں جاری ہیں ۔

یہ دہشتگردانہ کارروائیاں ایسے میں ہو رہی ہیں کہ جب  شام کے علاقے الحسکه کے مضافات میں امریکی اڈوں پر برسوں سے داعش کی طرف سے کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس