صیہونی آبادکاروں نے غرب اردن میں فلسطینی زمینوں پر لگادی آگ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i444546-صیہونی_آبادکاروں_نے_غرب_اردن_میں_فلسطینی_زمینوں_پر_لگادی_آگ
قابض صہیونی آباد کاروں نے نابلس اور رام اللہ کے اطراف کے دیہات پر حملہ کر کے فلسطینیوں کی زرعی اراضی کے ایک بڑے حصے کو آگ لگا دی۔
(last modified 2025-05-26T00:58:15+00:00 )
May ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۳:۴۰ Asia/Tehran
  • صیہونی آبادکاروں نے غرب اردن میں فلسطینی زمینوں پر لگادی آگ

قابض صہیونی آباد کاروں نے نابلس اور رام اللہ کے اطراف کے دیہات پر حملہ کر کے فلسطینیوں کی زرعی اراضی کے ایک بڑے حصے کو آگ لگا دی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین آن لائن نیوز ایجنسی کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے نابلس کے شمال مغرب میں واقع گاؤں سبسطیہ میں تقریباً چار ہیکٹر اراضی کو آگ لگا دی۔ سیبسطیا گاؤں کے نمائندے محمد عظیم نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں نئی قائم ہونے والی صہیونی بستی نے شفیع شمرون سے وابستہ آباد کاروں کے ساتھ مل کر اس گاؤں کی چار ہیکٹر گندم کی اراضی کو آگ لگا دی۔
یاد رہے قابض افواج اور صہیونی آباد کاروں نے گذشتہ اپریل سے لیکر اب تک مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف ایک ہزار چـھ سو ترانوے حملے کیے ہیں۔