Jun ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ: ایران کے ساتھ یکجہتی کا اعلان

حماس کے ذیلی بریگیڈ القسام نے اسرائیل کے خلاف ایران کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج کے متعدد اعلیٰ کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

کتائب القسام نے ایران کی طرف سے فلسطینی عوام اور مقاومتی محاذ کے ساتھ تاریخی اور اساسی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ مزاحمت کا حامی اور پشت پناہ رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم ایران کی مسلح افواج کے ان دلیرانہ اور بہادرانہ اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے صہیونی حکومت کے ستونوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

کتائب القسام نے کہا کہ فلسطینی مظلوم عوام، ایران کے ان کاری اور مؤثر حملوں پر فخر تے ہیں جنہوں نے قابضین کو شدید نقصان پہنچایا، اور یہ حملے فلسطینی عوام کے لیے باعث تسکین ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمتی گروہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ٹیگس