انسانی حقوق کی تنظیم : فضائی امدادی غزہ کے عوام کی توہین
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i445937-انسانی_حقوق_کی_تنظیم_فضائی_امدادی_غزہ_کے_عوام_کی_توہین
یورو میڈ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ فضائی امدادی کھیپ کی ترسیل غزہ کے عوام کی توہین ہے اور اس سے علاقے میں بھوک مری روکنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔
(last modified 2025-07-27T12:01:12+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کی تنظیم : فضائی امدادی  غزہ کے عوام کی توہین

یورو میڈ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ فضائی امدادی کھیپ کی ترسیل غزہ کے عوام کی توہین ہے اور اس سے علاقے میں بھوک مری روکنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  یورو میڈ ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی تک جانے والی زمینی گذرگاہوں کو کھلنا چاہئے تاکہ اس علاقے کے عفلوام کو کافی مدد فراہم کی جا سکے۔

یورو میڈ ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا کہ فضائی مدد کی ترسیل، فلسطینیوں کی تحقیر، ان کے عزت نفنس کی توہین اور صیہونی حکومت کے فوجی و سیاسی اہداف کوآگے بڑھانے کے مترادف ہے۔ 

یورو میڈ ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا کہ مہینوں کی سخت بھوک کے بعد فضائی امدادکی ترسیل، غزہ کے عوام کی انساندوستانہ ضرورتوں کو پورا نہیں کرسکتی اور یہ المناک صورت حال، غزہ کے عوام کو بھوکا رکھنے کی اسرائیلی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔