سعودی عرب میں تیل کی پیداوار میں اضافہ: ٹرمپ کو فائدہ
Oct ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھا دی ہے جس کو بہت سے تجزیہ نگار امریکی صدر ٹرمپ کے فائدے میں قرار دے رہے ہیں
سحرنیوز/عالم اسلام: تیل کی پیداوار بڑھانے کے سعودی عرب کے اقدام کے بعد خام تیل کی منڈیوں میں قیمتیں گرگئ ہیں ۔
بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تیل کی پیداوار بڑھا کر، تیل کی منڈیوں میں اپنے کم ہوجانے والے حصے کی تلافی کرنا چاہتا ہے ۔ اس کے علاوہ ملک کے بڑے پروجکٹوں کے جو کافی پیچھے ہوگئے ہیں، اخراجات پورے کرنے کے لئے بھی ریاض کو اضافی رقم کی ضرورت ہے جو وہ تیل کی پیداوار بڑھا کر فراہم کرنا چاہتا ہے۔
لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ ریاض کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافہ کا مقصد چاہے جو بھی ہو، اس سے فائدہ امریکی صدر ٹرمپ کو ہی ہوگا کیونکہ اس سے تیل کی قیمت کم ہوگی جس پر امریکی صدر ٹرمپ بارہا زور دے چکے ہیں۔