غزہ میں اسرائیلی انٹیلیجنس سرگرمیوں کا انکشاف، متعدد ایجنٹ گرفتار
Oct ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
غزہ ميں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک آپریشن میں صیہونی ایجنٹوں کے ایک گینگ کے عناصر گرفتار کرلئے گئے
سحرنیوز/عالم اسلام: منگل کو "رادع" سیکورٹی دستے نے جنوبی غزہ میں صیہونی حکومت کے زر خرید ایجنٹوں کے خلاف کامیاب آپریشن انجام دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق " یاسر ابو شباب" نامی صیہونی ایجنٹوں کے گینگ کے خلاف اس آپریشن میں متعدد زرخرید صیہونی ایجنٹ گرفتار کرلئے گئے۔
غزہ میں سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابوشباب نامی گینگ کے اراکین کی نقل و حرکت کی کئی دن تک نگرانی کے بعد، یہ آپریشن انجام دیا گیا جو کامیاب رہا۔