Nov ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • بلیدہ قصبے پر اسرائیلی جارحیت، امریکہ نے گرین سگنل دیا ہے: حزب اللہ

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے بلیدہ پر جارحیت امریکہ کی ایما پر کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: جنوبی لبنان کے علاقے بلیدہ پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ  لبنان پر اسرائيلی جارحیت امریکہ کی بھرپور شرکت اور تعاون سے کیے جا رہے ہیں۔

حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب کو حملوں کو تیز کرنے کے لیے گرین لائٹ دے کر، واشنگٹن لبنان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بیان مطابق امریکی دباؤ کا مقصد حکومت لبنان پر قومی مفادات کے منافی ایجنڈہ مسلط کرنا ہے۔

ٹیگس