شام کی حدود مسلسل پامال، صیہونی فوج کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری
Dec ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
صیہونی فوج نے 3 ہفتے میں 42 بار شام کے حدود کی خلاف ورزی کی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی فوجی گزشتہ تین ہفتے کے دوران متعدد بار شام کے صوبہ قنیطرہ میں داخل ہوئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ دسمبر کی ابتدا سے اب تک صیہونی فوجیوں نے 42 بار شام کے ارضی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے اس دوران متعدد شامی شہریوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق، ان حملوں کا اصل مقصد مزید سرزمینوں پر قبضہ اور اس قبضے کو جولانی حکومت پر مسلط کرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جولانی حکومت کی جانب سے جاری شدہ نقشوں میں بھی جولان علاقے کو مقبوضہ سرزمینوں کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel