Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • افغانستان ؛ کابل میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:  افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں ریسٹورنٹ دھماکے میں ہلاک ہونیوالوں میں ایک چینی نژاد مسلم شہری اور چھ افغان شہری شامل ہیں۔

 دھماکا چینی ریسٹورنٹ کے کچن کے نزدیک شہرِ نو کے علاقہ میں ہوا۔یہ ریسٹورنٹ چینی نژاد مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مل کر چلاتے تھے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دھماکے کے زخمیوں میں 4 خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ کابل میں شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث جانا جاتا ہے اور اس کا شمار کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں ہوتا ہے-

 

ٹیگس