Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • لبنان کے جنوب و مشرق میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ

صیہونی حکومت نے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جنوبی اور مشرقی لبنان پر حملے تیز کردیئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: جنوبی اور مشرقی لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں شدت کا مقصد حکومت لبنان پر مذاکرات کے دوران اپنے مطالبات قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت، تفاح کی بلندیوں سے لیکر لبنان کے مشرقی علاقوں تک، شہری آبادیوں پر جان بوجھ وقفے وفقے سے بمباری کر رہی ہے۔

تازہ حملے میں اسرائیلی فوج نے کفر کلا کے علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جبکہ صیہونی فوجیوں نے 8 سو میٹر تک لبنان کے اندر پیشقدمی کی ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیل فوج نے مشرقی لبنان کے علاقے العدیسہ میں بھی 2 گھروں کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یہ حملے ایسے وقت میں کیے جار ہے ہیں جب صیہونی حکومت نے امریکی وساطت سے دسمبر 2024 میں لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت صیہونی فوجیوں کو 60  روز کے اندر لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے نکل جانا تھا لیکن اسرائیل نہ صرف لبنان سے باہر نہیں نکلا بلکہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے بھی کر رہا ہے۔  

ٹیگس