صدر ایران: صہیونیوں کا اصل چہرہ ریاستی دہشت گردی پر مبنی ہے لیکن۔۔۔
Mar ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ اور صہیونیوں کے ایران کے خلاف جرائم پر ایک پیغام میں خبردار کیا ہے اور زور دیا ہے کہ اس آگ کی لپیٹ میں بہت سے لوگ آئیں گے۔
سحرنیوز/ایران: مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، مسعود پزشکیان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا: صہیونیوں کا اصل چہرہ ریاستی دہشت گردی پر مبنی ہے، لیکن امریکہ کے ایران پر حملے اور شہید رہبر کے قتل میں جو ہوا وہ بین الاقوامی تنازعات میں ایک نیا رخ ہے جو دنیا کے قانونی نظام کو تباہ کر دے گا۔
پزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ اگر بین الاقوامی برادری اس بحران کے خلاف مضبوطی سے کھڑی نہ ہوئی تو اس آگ کی لپیٹ میں بہت سے لوگ آئیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel