Jan ۲۷, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • غزہ کو پانی پہنچانےوالی مرکزی پائپ لائن کی بندش سے ، شہر شدید آبی بحران کا شکار ہے : غزہ میونسپلٹی کے ترجمان

غزہ میونسپلٹی کے ترجمان نے شہر کو پانی پہنچانےوالی مرکزی پائپ لائن کی بندش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی حکومت پر دباؤ ڈالے ۔ ادھرآنروا کی مشاورتی کمیٹی کے بیان میں آیا ہے کہ صہیونی حکومت انسانی بنیادوں پر ہونے والے آپریشنز کے خلاف تمام کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  غزہ میونسپلٹی کے ترجمان حسنی مہنا نے خبر رساں ایجنسی شہاب کو بتایا کہ قابض قوتوں کی جانب سے مقبوضہ سرزمین سے غزہ کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن بند کیئے جانے کے باعث شہر مسلسل گیارہویں روز شدید آبی بحران کا شکار ہے۔جنگ کے دوران شہر کے دیگر آبی وسائل تباہ ہونے کے بعد یہی پائپ لائن غزہ کے لئے پانی کا بنیادی ذریعہ رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت خطرے کی سطح کو عبور کر چکی ہے اور اس وقت شہر کے پچاسی فیصد سے زائد علاقے پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ یہ صورت حال قابض قوتوں کی جانب سے پانی کی ترسیل کے نیٹ ورک کے ایک لاکھ پچاس ہزار مکعب میٹر حصے ، چار بڑے آبی ذخائر اور سالم کنوؤں کی تباہی کے ساتھ ساتھ غزہ کے شمال مغرب میں واقع واٹر ڈیسالینیشن پلانٹ کے بند ہونے کے باعث پیدا ہوئی ہے ۔ حسنی مہنا نے مزید بتایا کہ جنگ سے قبل غزہ شہر میں چھیاسی کنویں فعال تھے، جبکہ اب صرف بیس کنویں کام کررہے ہیں، اور وہ بھی ایندھن کی کمی ، بجلی کی بندش اور جنریٹرز کے لئے تیل ، بیٹریاں اور متبادل توانائی کے داخلے پر پابندی کے باعث مکمل صلاحیت سے کام نہیں کرپا رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

دراین اثناء اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں آنروا کی مشاورتی کمیٹی نے مشرقی بیت المقد میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کو منہدم کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے بین الاقوامی کثیرالجہتی نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اقوام متحدہ بنیادی انسانی حقوق اور مراعات کے کنونشن انیسسو چھیالیس اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اقوام متحدہ کے احاطے کے تقدس اور تحفظ کی ضمانت حتمی ہے اور بین الاقوامی قانون کے تقاضوں کی تعمیل کا حصہ ہے۔

آنروا کی مشاورتی کمیٹی کے بیان میں آیا ہے کہ صہیونی حکومت انسانی بنیادوں پر ہونے والے آپریشنز کے خلاف تمام کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرے، اور ایجنسی کے مینڈیٹ اور اتھارٹی کا احترام کرتے ہوئے، اس کی سرگرمیوں پر سے پابندیاں ہٹانے، اور بین الاقوامی قانون کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائے۔

 

ٹیگس