لبنان کے وزیر دفاع نے تاکید کی ہے کہ ان کا ملک غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے برداشت نہیں کرے گا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کو سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کا مکمل پابند بنائے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی در اصل مزاحمت کے ہاتھوں اس کی شکست پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے 300 سے زائد میزائل مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر فائر کئے ہیں۔
صیہونی فوج ایک چھوٹی سی پیش قدمی کے بعد جو کہ حزب اللہ کی طرف سے طے شدہ حکمت عملی اور منصوبہ بندی کا حصہ تھی، مزاحمتی فورسز کے ایک تباہ کن جال میں پھنس گئی۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے آج غاصب صیہونی فوج کے دو مرکاوہ ٹینکوں اور ایک بلڈوزر کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کے ایک سینئر سیاستداں نے صیہونی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ غزہ پٹی میں ایک فوجی حکومت قائم کریں گے تو انھیں ایک ڈراؤنے خواب کے ساتھ زندگی گزارنا پڑے گی
عراق اور اردن کے عوام نے غزہ اور لبنان کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کی مذمت میں صیہونیت مخالف مظاہرے کئے۔
فرزند رسولۖ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن و سرور ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ جولان میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیتوں کے جواب میں اسرائیل کے چار فوجی اڈوں کو تباہ کردیا ہے۔