غزہ پر صیہونی حکومت کے آج کے حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 27 ہوگئی ہے
Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کے آج کے جارحانہ حملوں میں اب تک ستائیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ حملہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جبالیہ کیمپ کے علاقے تل الزعتر میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔ اس حملے میں متعدد خواتین اور بچوں سمیت گيارہ شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسرائیلی حکومت نے کل جمعرات کے روز بھی ایک جارحانہ کارروائی میں جنوبی غزہ پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تیئیس نہتے فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔