غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں 11 فلسطینی شہری شہید
Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی جس میں گیارہ فلسطینی عام شہری شہید ہو گئے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے یہ حملہ جبالیا کیمپ میں تل الزعتر پر کیا۔ اس صیہونی جارحیت میں کئي عورتوں اور بچوں سمیت گیارہ فلسطینی عام شہری شہید ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملبے کے نیچے سے شہدا کی لاشوں اور زخموں کو باہر نکالنے کی کوشش جاری تھی۔