-
رہبر انقلاب کی میزبانی میں منعقد ہوا جشن وحدت ۔ تصاویر
Nov ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۶مرسل اعظم، نبی خاتم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر تہران میں منعقد ہونے والی سالانہ عالمی وحدت کانفرنس کے شرکاء اور مہمان حسینیہ امام خمینی (رہ) میں اکٹھا ہوئے اور انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کی میزبانی میں منعقد ہونے والے جشن وحدت و مسرت میں حصہ لیا۔اس موقع پر حاضرین کو رہبر انقلاب اسلامی نے خطاب فرمایا جبکہ جشن کی افتتاحی تقریر صدر مملکت روحانی نے کی۔اس تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ ملک کے سبھی اعلیٰ سیاسی و فوجی عہدے دار بھی موجود تھے۔
-
پیامبرِ خداؐ کی قطعی آرزو | Farsi Sub Urdu
Nov ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۹ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اسلامی وحدت کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟
-
رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں امام حسن عسکریہ علیہ السلام کی اہمیت
Nov ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۸رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرماتے ہیں کہ
-
امام عسکریؑ جوانوں کے لیے نمونہ عمل/ ولی امرِ مسلمین
Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۰ولی امرِ مسلمین سیدعلی خامنہ ای حفظہ اللہ کے خطاب سے اقتباس - جوانوں کے لیے بہترین نمونہ عمل کون ہیں؟ وہ کونسے امام ہیں جن کے فضائل اغیار نے بھی پڑھے ہیں؟ انقلاب اسلامی، کیوں ایک سنہرا دور ہے؟
-
امریکہ روبزوال ہے ۔ پوسٹر
Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۴امریکہ کی سافٹ پاور رو بزوال ہے، (بلکہ) صرف سافٹ پاور ہی نہیں، خود امریکہ رو بزوال ہے۔ یہاں تک کہ ان لوگوں نے لیبرل ڈیموکریسی کہ جس پر مغربی تمدن کی بنیاد قائم ہے،اسے بھی بے آبرو کر دیا ہے!:رہبر انقلاب اسلامی
-
امریکہ مردہ باد رہبر انقلاب کی زبانی ۔ ویڈیو
Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۹رہبر انقلاب اسلامی کے دورۂ صدارت میں ایک نشست تھی جس میں خود آپ بھی موجود تھے،اس میں حاضرین امریکہ مردہ باد کے نعرے لگا رہے تو پروگرام کے ناظم نے کہا کہ جب تک خود صدر محترم ہاتھ بلند کر کے نعرہ نہ لگائیں تب تک اس نعرے میں مزہ نہیں آئے گا۔ناظم کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ہاتھ اٹھا کر بھرپور طریقے سے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے۔
-
امریکا سے مذاکرات کے ناحاصل ہونے پر تاکید
Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۲:۴۸سحر نیوزرپورٹ
-
ایران نے ملک میں امریکہ کے دوبارہ اثر رسوخ کا راستہ بند کردیا ہے: رہبر انقلاب اسلامی
Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۵رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ایران نے ملک میں امریکہ کے دوبارہ اثر ر سوخ کا راستہ بند کردیا ہے۔
-
یوم طلباء کی آمد پر رہبر انقلاب کا خطاب ۔ تصاویر
Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰سامراج سے مقابلے اور طلبہ کے قومی دن کی آمد آمد ہے۔اسی مناسبت کے پیش نظر آج بروز اتوار رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ہزاروں طلباء سے خطاب کیا۔قابل ذکر ہے کہ ایرانی کیلینڈر کے مطابق ۱۳ آبان مطابق ۴ نومبر کو ملک میں یوم طلبہ اور سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر مناتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ۴ نومبر ۱۹۷۹ کو انقلابی طلبہ نے تہران میں موجود امریکی جاسوسی اڈے میں داخل ہو کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی سے ہزاروں طلبا و طالبات کی ملاقات
Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۳ایران کے عوام ہر سال 4 نومبر کو عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر مناتے ہیں اور ہرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف نعرے لگاتے ہیں۔