Jan ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • رہبر معظم نے کی خدا کی راہ میں حق اور فداکاری کے جذبے کے تحفظ پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله العظمی سید علی خامنه‌ای نے خدا کی راہ میں حق و فداکاری کے جذبے کو برقرار رکھنے اور حق و حقیت کی راہ میں مال و جان کی قربانی دینے کو عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ پر تاکید کی۔

رہبرمعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله العظمی سید علی خامنه‌ ای نے اصفہان کے خمین شہر کے 15 ہزار افراد پر مشتمل اجتماع منعقد کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے باطل قوتوں سے مقابلہ اور حق کے راستے میں استقامت  دکھانے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر کسی بھی ملک میں اس قسم کا نظریہ اور سوچ نہ ہو تو وہ معاشرہ تباہ ہو جا‏ئیگا یعنی معاشرہ عزت و حمیت اور اپنی آزادی و استقلال اور عزم و ارادے کو کھو دے گا اور اس کے نتیجے میں بیرونی مداخلت اور استبدادی قوتیں اس پر مسلط ہوں گی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے انقلابیوں کو استقامت کے جذبے کو جاری رکھنے اور خدا کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اس راہ پر گامزن رہنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایاکہ خدا کی راہ میں حق و فداکاری کے جذبے کو کسی بھی طور ہاتھ سے جانے نہ دیں۔

واضح رہے کہ اصفہان کے خمین شہر کے 15 ہزار افراد پر مشتمل اجتماع منعقد کرنے والی کمیٹی کے ارکان نے 16 دسمبر 2019 کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله العظمی سید علی خامنه‌ ای سے ملاقات کی تھی۔ رہبرمعظم کی فرمودات سےکل رات اصفہان کے خمین شہر کے سیمینار میں شرکت کرنے والوں نے استفادہ کیا۔

ٹیگس