Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • کیمیاوی ہتھیار
    کیمیاوی ہتھیار

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے شمالی شام میں داعش کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی خبردی ہے

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حلب میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کا نشانہ بنے ایک خاندان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے حاصل شدہ دستاویزات شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کو ثابت کرتے ہیں-

 شام کے ڈاکٹروں کی تنظیم نے بھی مارع نامی علاقے میں کیمیاوی مواد سے متاثر ہونے والے پچاس عام شہریوں کے علاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس علاج کے لئے آنے والے تقریبا" تیس افراد جلد کے ایسے امراض میں مبتلا تھے جس سے مسٹرڈ گیس کے استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے-

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے پروگرام انچارج پیبلو مارکو نے بھی کہا ہے کہ صوبہ حلب میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں میں جوعلامات ظاہر ہو رہی ہیں وہ اس صوبے میں کیمیاوی حملے کو ثابت کرتی ہیں-

قابل ذکر ہے کہ داعش گروہ نے شام میں کیمیاوی ہتھیاروں اور زہریلی گیس کا بارہا استعمال کیا ہے-
کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے پھیلاؤ پر پابندی کی تنظیم نے بھی عراقی کردوں کے خلاف داعش کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے پاس اس بارے میں ثبوت و شواہد موجود ہیں جن کی وہ تحقیق کرے گی-az26082015

ٹیگس