Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں غیر رکن ممالک کا پرچم نصب کرنے کا مطالبہ
    اقوام متحدہ میں غیر رکن ممالک کا پرچم نصب کرنے کا مطالبہ

فلسطین نے اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر ممالک کا پرچم نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے بدھ کو جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی جس میں اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر ممالک کے پرچم نصب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے-
 رپورٹ کے مطابق قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصر رکن کی حیثیت سے اس ادارے میں فلسطین کا قومی پرچم اور غیر رکن مبصر کی حیثیت سے ویٹیکن کا پرچم نصب کیا جائے- یہ مطالبہ ایسے وقت کیا گیا ہے کہ جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد اور اس میں پاپ فرانسیس کے خطاب میں ابھی ایک ماہ باقی ہیں۔ پاپ فرانسیس کے دورہ امریکہ کے موقع پر فلسطین کے اس اقدام کے باعث اس قرار داد کے حامیوں کو توقع ہے کہ پاپ کے دورے سے پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اسے منظوری دے دی گی -
 دوہزار بارہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ویٹیکن کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کئے جانے کا خیرمقدم کئے جانے پر صیہونی حکومت سیخ پا ہوگئی تھی-
 ویٹیکن نے نومبر دوہزار بارہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حق میں ووٹنگ کے بعد ہی فلسطینی حکومت کو تسلیم کر لیا تھا - اب تک دنیا کے ایک سو چھتیس ممالک ، فلسطین کی آزادی و خود مختاری تسلیم کر چکے ہیں-az27082015

ٹیگس