شامی فوج کی پیشقدمی جاری ہے
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
-
شامی فوجی علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد (فائل فوٹو)
شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے حلب کے مضافاتی علاقے میں پیشقدمی کی ہے
شام کےالاخباریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی دستوں نے حلب کے شمال مغرب میں واقع باشکوی علاقے میں پیشقدمی کی ہے-اس کاروائی میں جو شام کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور توپخانوں کی مدد سے انجام پائی، شامی فوج نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا- اس کاروائی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کے ہتھیاروں کو تباہ کردیا گیا یا انہیں بطور غنیمت اپنے قبضے میں لے لیا گیا-
غنیمت کے طور پر حاصل ہونے والے ہتھیاروں میں کئی ٹینک، زمین سے زمین، یا زمین سے ہوا میں مارکرنے والے امریکی ساخت کے میزائلوں کا بھی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے- بطور غنیمت حاصل کئے گئے زیادہ تر ہتھیاروں کا تعلق، دہشت گرد گروہ احرار شام سے ہے۔az28082015