تحریک حماس کے رہنما کی فلسطینیوں کے اتحاد پرتاکید
Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
فلسطین کی تحریک حماس کےسیاسی شعبے کےسربراہ نے صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد پرتاکید کی ہے
فلسطین کےانفارمیشن سینٹرکی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطین کی قومی کونسل کے سربراہ سلیم زعنون سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی چیزفلسطین کے اتحاد اورقومی مفاد کی جگہ نہیں لے سکتی اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں تمام فلسطینیوں کومتحدہوجاناچاہئے-خالد مشعل نے فلسطین کے سیکورٹی، فوجی اورسیاسی فیصلوں میں تمام فلسطینیوں کی حقیقی شرکت کا مطالبہ بھی کیا-
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی حکومت نے ملت فلسطین کے خلاف جارحیت اورمنہ زوری کے باوجود، کافی نقصان اٹھایا ہے اور دنیا میں اس حکومت کی ساکھ اور شبیہ خراب ہو چکی ہے-