Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی
    مسجد الاقصی

صیہونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کولاحق خطرات اورممکنہ نتائج کے بارے میں فلسطین کی وزارت خارجہ نے شدید تشویش کا اظہارکیا ہے

فلسطین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی حکومت کو مسجدالاقصی کی بےحرمتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا ذمہ دار قراردیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت اس قسم جارحانہ اقدامات کر کے، مسجد الاقصی کو تقسیم اوراس مسجد میں نمازیوں کے جانے کے اوقات معین کرنا چاہتی ہے۔

 فلسطین کی وزارت خارجہ نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ مسجد الاقصی اوردیگر اسلامی مقدسات کی خلاف صیہونیوں کی جارحیت کو روکنے کے لئے عملی اقدام کریں۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی عہدیداروں کے حکم سے اس مسجد کے راستے میں متعدد چیک پوسٹیں قائم کر کے نمازیوں کے شناختی کارڈ چیک کئے جا رہے ہیں اوراس طرح فلسطینیوں پردباؤ ڈال کرمسجد الاقصی کو صیہونیوں کے قبضے میں لانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

 فلسطین کی وزارت خارجہ کے بیان میں مسجد الاقصی پرصیہونی آباد کاروں کے منظم حملوں پربھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جو صیہونی فوجیوں کی حمایت سے انجام پا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ صیہونی حکومت بیت المقدس کے مختلف علاقوں پرقبضہ کرنے کے بعد اب مختلف سازشوں اورمنصوبوں کے تحت، بیت المقدس کو یہودی رنگ دینا اورمسجد الاقصی کو منہدم کرنا چاہتی ہے۔

ٹیگس