Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • سیکورٹی کونسل کا اجلاس (فائل فوٹو)
    سیکورٹی کونسل کا اجلاس (فائل فوٹو)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کی جنگ میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات انجام پانے کی موافقت کی ہے

ایسوسی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایسے وقت میں جبکہ اب تک شام میں کیماوی ہتھیاروں کے حملوں کے بارے میں متضاد خبریں منظر عام پر آئی ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کو ایک بل کی منظوری دی ہے کہ جس کی رو سے، شام میں جنگ کے دوران کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے والے فریق سے متعلق تحقیقات انجاد دینے کے لئے حالات فراہم ہوں گے-


 اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے نے اب تک شام کے متحارب فریقوں پر کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگانے سے اجتناب کیا ہے- اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مشترکہ تحقیقات انجام دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا-

ٹیگس