Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • بغداد میں ایک کار بم دھماکہ
    بغداد میں ایک کار بم دھماکہ

خبری ذرائع نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے کی خبر دی ہے۔

عراقی میڈیا نے خبر دی ہے کہ پیر کے روز دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں دس افراد جاں بحق اور بتیس زخمی ہو گئے- اس رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکہ بغداد کے مشرقی علاقے میں ہوا-

اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے- واضح رہے کہ دہشت گرد عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دیتے ہیں جن کا مقصد اس ملک میں امن و امان کی صورت حال کو خراب اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کے حوصلے کو پست کرنا ہے لیکن اس میں وہ اب تک ناکام رہے ہیں-

ٹیگس